Weather updates to visit north pakistan, gilgit baltistan weather, hunza weather 80

گلگت سے کراچی تک سردی کےڈیرے،دھند سے موٹروے پر ٹریفک متاثر

گلگت سے کراچی تک سردی کےڈیرے،دھند سے موٹروے پر ٹریفک متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش اور برف باری کا امکان ہے۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کرنے کے بعد کھول دی گئی.

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ کچھ روز تک جاری ہے گا۔ موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران شہریوں کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔




رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جب کہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 53 ملی میٹر، سیدو شریف 28، دیر 22، بالاکوٹ 18، کالام 17، میرکھانی 10، کاکول 9، پاراچنار 8، دروش 6، چترال 3، رسالپور، چراٹ ایک، مظفرآباد 31، گڑھی دوپٹہ 30، راولاکوٹ 11، کوٹلی 7، سکردو 13، بگروٹ 4، ہنزہ، گلگلت 3، اسلام آباد 39، راولپنڈٰی 19، مری 23، ناروال 10، سیالکوٹ 9، منگلا 6، حافظ آباد5، کامرہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین 3، لاہور 2 اور جہلم میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

Spread the love
  • 22
  • 10
  • 52
  • 41
  • 20
  •  
  •  
  •  
    145
    Shares
  • 20
  • 32
  • 52
  • 41
  • 25
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply