گلگت بلتستان کی انیتا کریم نے قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا- وطن واپسی پر شاندار استقبال 26

گلگت بلتستان کی انیتا کریم نے قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا- وطن واپسی پر شاندار استقبال

گلگت بلتستان کی انیتا کریم نے قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا- وطن واپسی پر شاندار استقبال



گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم نے پاکستان کی پہلی MMA فائٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا. سنگاپور میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد وطن واپسی پر اسلام اباد ایر پورٹ پر پرتباک اور شاندار استقبال کیا گیا

انیتہ کریم کو بچپن سے ہی مارشل آرٹس کا شوق تھا ۔ ان کے اولین استاد ان کے اپنے بھائی ہیں۔ ایک متوسط خاندان میں انکھ کھولنے والی انیتا کریم نے اپنی ان تھک محنت سے نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر منواکر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر انسان کوشش کرے تو کوئی بھی معاشی اور معاشرتی رکاوٹ راہ نہیں روک سکتی۔

انیتہ کریم اس سے پہلے بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کامیابیاں اپنے نام کر چکی ہیں



اس سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کئے

انیتا کریم نے 2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کیا تھا. جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیا



حالیہ دنوں سنگاپور میں منعقد مقابلوں میں انہوں نے اپنے مقابل بین الوقوامی کھلاڈیوں کو چاروں شانے چت کردیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے ان کی وطن واپسی پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے ائرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا.




Spread the love
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply