Tourist 69

گلگت بلتستان میں ٹورازم کے فروغ کیلے کچھ تجاویز

گلگت بلتستان میں ٹورازم کے فروغ کیلے کچھ تجاویز

گلگت بلتستان میں ٹورازم کے فروغ کیلے کچھ تجاویز ہیں درخواست ہے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ (عبدہ)

  1. ۔ روٹ پرمٹ کے نام پر فارن ٹورسٹ کو بیجا تنگ کرتے ہیں اس کا موثر نظام بنایا جائے۔

  2. ۔ جب واہگہ طورخم چمن تفتان بارڈر ہفتہ وار چھٹی نہیں کرتے تو پھر سب سے اہم ٹورسٹ بارڈر سوست ہفتہ اتوار اور قومی چھٹیوں پر بند کیوں ہوتا ہے ؟

  3. ۔ ٹورازم کو بڑھانے کیلے کاشغر میں قونصلر خانہ کھولا جائے۔

  4. ۔ حالات بہت بہتر ہونے کے باوجود دنیا کے بیشتر ممالک نے پاکستان پر ابھی تک ٹریول ایڈوائزری لگا کر اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے منع کر رکھا ہے دفتر خارجہ اور متعلقہ ممالک کی ایمبیسیوں کی مدد سے یہ پابندی ختم کروائی جائے۔

  5. ۔ ایس سی او کی بدمعاشی ختم کرکے جی بی میں باقی کمپنیوں کا نیٹ بھی شروع کیا جائے۔

  6. گلگت ائیرپورٹ کو بڑا کیا جائے یا اسے کسی اور جگہ منتقل کرکے بڑا کیا جائے یا چلاس آئرپورٹ فعال کیا جائے۔

  7. ۔ سیزن میں پٹرول کی کمی ہوجاتی ہے جس سے سیاحوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے کوٹہ بڑھایا جاہے۔

  8. ۔ دو بار سابق وزیراعلی مہدی صاحب اور ایک بار حفیظ اللہ صاحب ٹورازم فروغ کیلے جرمنی گئے ہیں ان کا کیا فائدہ ہوا آڈٹ کروایا جائے۔

  9. ۔ ہنزہ جو سب سے بڑی ٹورازم ہب ہے وہاں کے ہوٹلوں میں بجلی پانی گیس ہی نہیں ہے اور کریم آباد کی سڑک ہی نہیں ہے۔

  10. ۔ نگر میں راکاپوشی پسن مناپن میاچھر ڈاڈی مل پھکر نگر سے گنیش پل کےکے ایچ تک متبادل روڈ بنائی جائے

  11. ۔ حسن ابدال سے خنجراب پاس تک ۹۰۰ کلومیٹر میں ٹورسٹ کیلے ایک بھی پبلک ٹوائلٹ نہیں ہے۔

  12. ۔ حسن ابدال سے گلگت تک کے کے ایچ پر جتنے بھی شہر بازار دکانیں ہوٹل ہیں ان لوگوں کو ٹورازم اور سیاحوں بارے تربیتی لیکچر دئیے جائیں ان کا اچھا رویہ اور صاف ستھرا ماحول ٹورازم کو بہت منافع دے سکتا ہے۔

  13. ۔ سیزن میں سکردو ہنزہ ناران میں ہوٹل کے کرائے بہت زیادہ بڑھا دئیے جاتے ہیں اس پر مقامی کمیٹی بناکر کچھ اصول و ضوابط کے تحت کرائے طے کیے جائیں جیسا کہ کچھ سالوں سے ہنزہ میں ہورہا ہے اور اچھا نتیجہ مل رہا ہے۔

Tourist

Spread the love
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply