کراچی میں کار بم دھماکے کا مقدمہ درج 20

کراچی میں کار بم دھماکے کا مقدمہ درج،انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی میں کار بم دھماکے کا مقدمہ درج،انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے کار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔




ایف آئی آر کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا جس کو آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے گیس کے چھ سلینڈرز سے منسلک کیا گیا تھا۔دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد کے 2 پیکٹ بھی ملے، جن میں سے ایک پیکٹ چھ کلوگرام جبکہ دوسرا دوکلوگرام وزنی تھا۔
دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی ایک روز قبل کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر سے چوری ہوئی۔۔گاڑی ثنا اللہ نامی شہری کے نام پر ہے،گذشتہ روز ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں خالی پلاٹ میں کھڑی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے اڑا دیا گیا تھا۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply