FM Pakistan asad umer 43

پی ٹی آئی نے 85 فیصد اہداف حاصل کرلئے، اسد عمر کا دعویٰ

پی ٹی آئی نے 85 فیصد اہداف حاصل کرلئے، اسد عمر کا دعویٰ

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کہتے ہیں 100 روزہ کارکردگی پر وزیراعظم اُن کی پرفارمنس سے مطمئن نظر آئے، وزارت انسانی حقوق اور خارجہ کی تعریف ہوئی جبکہ کچھ وزارتوں کی کارکردگی پر عمران خان زیادہ خوش نہیں تھے۔ کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 85 فیصد اہداف حاصل کرلئے، مشیر تجارت رزاق داؤد اور میرے کوئی اختلافات نہیں، پتہ نہیں استعفیٰ کی افواہ کس نے پھیلائی۔

سماء کے پروگرام کھرا سچ میں

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت اور حکومتی کارکردگی پر کھل کر گفتگو کی، بولے کہ چین دنیا کی ایمرجنگ سپر پاور ہے، ملک کیلئے صبح سے شام تک کام کر رہے ہیں، 7 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا موجود ہے جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہئے، سب کو نوٹس جاری کرکے ملک میں افراتفری نہیں پھیلانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ

100 روزہ کارکردگی پر وزیراعظم میری پرفارمنس سے مطمئن نظر آئے، وزارت انسانی حقوق اور وزارت خارجہ کی تعریف ہوئی، کچھ وزارتوں کی کارکردگی پر وزیراعظم زیادہ خوش نہیں تھے۔



وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ

نجی شعبہ بینکنگ سیکٹر سے قرضے لے رہا ہے، رواں ماہ 5 فیصد ایکسپورٹ میں کمی آئی ہے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر آج سے زیادہ ہوجائیں گے، شوکت عزیز کے دور میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، ن لیگ نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کم رکھی تھی۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے ایک نیا وژن دیا ہے، رواں ماہ دو پیداواری اداروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کریں گے، ہمارے فیصلوں سے کاروبار کیلئے لوگوں کو پیسے ملنا شروع ہوں گے، ریڑھی لگانے والوں کیلئے بھی کام کررہے ہیں، بیرون ملک پاکستان ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔

اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ

ہم نے 85 فیصد اہداف حاصل کرلئے ہیں، مشیر تجارت رزاق داؤد اور میرے کوئی اختلافات نہیں، پتہ نہیں کس نے استعفیٰ کی افواہ اڑا دی، ہم لوگ مل کر ملک کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ

ملکی خسارے میں کمی لے کر آئیں گے، چین سے 18 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ ہوتی ہے، افغان ٹرانزٹ کے ذریعے اسمگلنگ ہوتی ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔




اسد عمر کا کہنا ہے

کہ مشکل وقت میں ہم نے کوشش کی کہ عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے، معاشی حالات بہتر ہونے میں 2 سال لگ سکتے ہیں، اگلے 8 ماہ میں حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام سمجھتے ہیں انہیں کن مافیاز نے نقصان پہنچایا، عمران خان کی نیت پر کسی کو شک نہیں۔

پی ٹی آئی نے 85 فیصد اہداف حاصل کرلئے، اسد عمر کا دعویٰ

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply