پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید 53

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ کی میزبان عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت کے منی بجٹ پر کڑی تنقید کی، بولے کہ تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچے، فرخ سلیم کہہ چکے ڈی ویلیوایشن کرکے تجربہ کیا، ڈی ویلیوایشن کے خلاف پہلے بھی تھا اور ہمیشہ رہوں گا، یہ خیراتی ادارہ نہیں ملک ہے، کیا پاکستان اب تجربوں پر چلے گا؟، معیشت میں کوئی چیز مصنوعی طور پر نہیں ہوتی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اسد عمر نے حقائق چھپائے، ن لیگ اچھی بھلی معیشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر دیا گیا، نت نئے تجربے نہ کئے جائیں، یہ کوئی خیراتی ادارہ نہیں ملک ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نے حقائق کے منافی بات کی، یہ لوگ حکومت کو بے وقوف بنارہے ہیں، موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کو اربوں کا نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اب تک 45 ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے، ڈالر مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اچھی بھلی معیشت کو ان لوگوں نے آکر تباہ کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتارہے تھے۔

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید

وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو دھرنوں سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑچکی ہے، خدارا معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑیں، بیروزگاری، غربت کیسے ختم ہوگی؟، آنیوالی نسل کو کیا دو گے، عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں۔




سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھایا، بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے کسی سے قرضہ نہیں مانگا، تحفے میں رقم ملی، حکومت کے موجودہ اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، دنیا میں جاکر کرپشن کی بات کرو گے تو کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا، غریب مزید غریب ہوگا۔ عدالتی معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ میری صحت اجازت دے گی تو وطن واپس آؤں گا، انصاف ہوتا



Spread the love
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید” ایک تبصرہ

Leave a Reply