پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا 41

پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا،ان کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے دعاکرتی رہوں گی۔

فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ سیاست میں میرا سفر اختتام ہوگیا لیکن میں پاکستان کے لیے دعاگو ہوں اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی خواہاں ہوں۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کی بانی رہنما نے عام انتخابات2018 سے قبل پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ان کی پارٹی کو انتخابات میں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہ ہو سکی ۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply