pak army decisions 90

پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا دعویٰ مسترد

پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا دعویٰ مسترد

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے یمن میں فوج بھیجی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ایک ہزار فوج یمن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا مقدمہ عدالت میں ہے، ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئے، بھارتی میڈیا خود بھی اس دعوے کی نفی کرچکا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں۔ گزشتہ روز بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتے کے دو جاسوس ڈرونز مار گرائے ہیں۔




ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے زور دیتا رہا ہے لیکن بھارت مذاکرات سے فرار کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وزیر خارجہ نے اسی پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا۔ افغان مفاہمتی عمل پر ہمسایہ

Spread the love
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply