parachinar protest 42

پاراچنارسے تعلق رکھنے والا جبری لاپتا شیعہ عزادارناصرحسین لکی مروت جیل میں شہید، پاراچنار میں احتجاجی دھرنا

پاراچنارسے تعلق رکھنے والا جبری لاپتا شیعہ عزادارناصرحسین لکی مروت جیل میں شہید، پاراچنار میں احتجاجی دھرنا

پاراچنار کے علاقے خر لاچی سے تعلق رکھنے والے شیعہ عزادار ناصر حسین بنگش جنہیں پانچ سال قبل جبری لاپتہ کیا گیا تھا،گذشتہ روز لکی مروت جیل میںدرجہ شہادت پر فائز ہوگئے ،ورثہ کا ناصر حسین بنگش کے جسد خاکی کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب پر احتجاج دوران حراست ناصر حسین کی ہلاکت کی مکمل جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ،جیل میں جاں بحق ہونے والے قیدی کے انتقال پر پاراچنار میں قبائل نے لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے خرلاچی سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ ناصر حسین لکی مروت جیل میں بدترین تشدد کے باعث شہید ہوگئے



،ناصر حسین کی میت پاراچنار پہنچنے پر قبائل نے لاش اٹھا کر احتجاج کیا اور شہر کے مختلف شاہراہوں اور پریس کلب سے ہوتے ہوئے کچہری پہنچے اور جیل میں قیدی کے انتقال پر شدید احتجاج کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد تحریک حسینی کے رہنما عابد حسین ، جلال حسین ، حاجی رؤف حسین ،سر زاہدحسین ، آغائے مزمل حسین ، آغا ایران علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ناصر حسین پانچ سال قبل گھر سے پاراچنار شہر آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگیا تھا اور کئی سالوں تک ان کا پتہ نہیں چل رہا تھا کچھ عرصہ قبل ایک بھائی اور کمسن بیٹے نے لکی مروت جیل میں ناصر حسین سے ملاقات کی تھی گزشتہ روز وہ لکی مروت جیل میں شہید ہوگئےمگر تاحال ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ قتل کی واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور علاقے سے لاپتہ ہونے والے دیگر 9 افراد کو فوری طور رہا کیا جائے عمائدین کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدی کا انتقال ایک افسوس ناک اقدام ہے اور اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہ کی گئی اور تو وہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply