یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ 28

وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ – یوم پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ – یوم پاکستان




ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا گیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے۔


صدر پاکستان روایتی طورپر صدارتی بگھی میں تقریب کیلئے پریڈ ایونیو آئے، وزیر اعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج، رینجرز ، اسلام آباد پولیس ، بوائز اسکاﺅٹس، گرلز گائیڈ اور ایف سی کے دستوں نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی۔
یومِ پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ 3

دفاعی ساز وسامان کی نمائش




پریڈ کے دوران دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی جس میں الخالد سمیت دیگر اقسام کے ٹینکس اور میزائل شامل تھے۔
یومِ پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ
طیاروں کا فلائی پاسٹ

ایئر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، ایئر چیف مارشل نے ایف16طیارے میں پریڈ گراؤنڈ کے چکر لگائےاور فضا میں بلند ہوگئے اور اس دوران طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔یومِ پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ1


Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply