gappa valley and meadows 37

وادی نگر میں گپاویلی چھپروٹ کا خوبصورت علاقہ جو قدرت کی ہر نعمت سے مالامال ہے

وادئ نگر میں گپاویلی چھپروٹ کا خوبصورت علاقہ جو قدرت کی ہر نعمت سے مالامال ہے

یہ تصویر اُس پل شانی پیک کے مقام پر کھینچی گئی جب گپّا ویلی سے شنی پیک کی طرف ایک گھنٹے کا اونچائی کی طرف ٹریک پورا کیا اور دوپہر کا کھانا کھا کر جسم جواب دے گیا اور سوچا کہ اِس خوبصورتی میں کھلے آسمان تلے اِس ہلکے دھوپ کی گرمائش میں سویا جائے چنانچہ میں اور ماجد ایک چھوٹے سے پتھر پر اِس طرح سوئے کہ دونوں پورے آسکے. کچھ پل بعد جب اُٹھایا گیا تو بھیڑ بکریوں اور گاۓ بیلوں کی آوازوں کے عین بیچ پڑے ہیں. ایک دوست نے یہ تصویر اُسی دوران کھینچ کر دی جس نے آج پھر اُس سفرنامے کو یا دلایا.

gappa valley and meadows
gappa valley and meadows


میرا_سفر_نام
گپّا ویلی پہنچنےکیلئے 4/4 گاڈی کی مدد سے آدھے پونے گھنٹے میں پہنچ جاتے ہیں. لیکن یہاں کی خوبصورتی صرف گپّا ویلی کے اطراف تک محدود نہیں بلکہ قدرت کے فیّاضوں کا ایک ایسا خوبصورت دروزہ کھل جاتا ہے کے جس میں داخل ہونے کے بعد انسان وہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے.
گپّا ویلی سے اوپر ایک خوبصورت جگہ #شانی_پیک جس کے دلکش نظارے زندگی بھر کیلئے یادگار لمحات کی صورت میں دلودماغ میں نقش ہو جاتے ہیں.
یہاں مویشیوں کا ایک سمندر جو آبائی لوگ اِن کی دیکھ بھال کرتے ہیں.
ہمارا دو دن تاروں بھرے آسمان کے نیچے دھت اندھیرے میں سلیمنگ بیگ sleeping bags میں چراگاہوں کی چھت پر سونا ایک عظیم خواب کی تکمیل کا احساس دلاتی ہے.
اور یہاں یہ سفر ختم نہیں ہوتا, صبح اُٹھنے ہی دیسی #پراٹھوں اور دیسی گھی سے بنے روایتی #گولے پھر سب سے مزیدار #بکری_کے_دودہ کی بنی لزیز چاۓ. جس کی تاسیر اب بھی وہاں کی یادوں کا احساس دلاتی ہے.
خوشامد لوگوں کی خوشامد مہمانوزی نے اگلے سال پھر جانے پر مجبور کیا ہے. بشرط ِزندگی.

gappa valley nagar
gappa valley nagar

از قلم: سلیم رضا ہائکل

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply