abdul alim arrest 57

نیب کی تحویل میں موجود علیم خان کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نیب کی تحویل میں موجود علیم خان کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 



لاہور کی احتساب عدالت میں علیم خان کو جمعرات کی صبح پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔ علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ان پر آف شور کمپنیاں بنانے، اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

نیب نے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے 9 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 15 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں،بیرون ملک سے پیسے آتے رہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ علیم خان نے آف شور کمپنی بھی بنائی۔ باہر سے آنے والے پیسوں کا جواب نہیں دے سکے، انھوں نے اثاثے وزارت کے دوران بنائے۔



 

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو نیب نے گرفتار کرلیا
وکیل صفائی نے کہا کہ نیب کے پاس علیم خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، جب وزیر تھے تب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بجٹ بہت کم تھا،انھیں والدین سے جو رقم ملی وہ ظاہرکردی ،علیم خان کےخلاف کسی نےشکایت بھی نہیں کی۔

علیم خان نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو تمام دستاویز فراہم کی ہیں،نیب خود کوئی کاغذ تک نہ لاسکا۔

Spread the love
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply