nawaz shareef and maryam 37

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 136 سوالوں کا جواب جمع کرادیا

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 136 سوالوں کا جواب جمع کرادیا

مون تاج۔۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ،،نواز شریف عدالت میں پیش ہو گئے۔سابق وزیر اعظم نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔تحریری بیان یو ایس بی میں جمع کرایا گیا جسے عدالت کے کمپیوٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
جمع کرائے گئے بیان میں نواز شریف نے 136 سوالوں کے جواب دیے جبکہ سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ دیگر 4 سوالوں کے جواب کل جمع کرا دیں گے۔سماعت کے دوران فاضل جج ارشد ملک نے نواز شریف سے سوال پوچھتے ہوئے کہا، پہلے تو آپ وزیراعظم تھے، معاملات میں مصروف تھے، آپ کو بیٹوں سے جائیداد کی دستاویزات سے متعلق پوچھنا چاہیے تھا



اس موقع پر وکیل خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا بچے جوان ہیں نواز شریف ان پر پریشر نہیں ڈال سکتے تھے جس پر جج ارشد ملک نے کہا پھر بھی پوچھ تو سکتے ہیں، بیٹے تو ہیں نا۔

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا پس منظر

سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔عدالت نے احتساب عدالت کو حکم دیا کہ نیب ریفرنسز کو 6 ماہ میں نمٹایا جائے۔
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس بنایا جب کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس بنایا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے

تینوں ریفرنسز کی سماعت کی، حسین اور حسین نواز کی مسلسل غیر حاضری پر ان کا کیس الگ کیا گیا اور 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید و جرمانے کی سزا سنائی۔
شریف خاندان نے جج محمد بشیر پر اعتراض کیا

جس کے بعد دیگر دو ریفرنسز العزیریہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک کو سونپی گئی جو اس وقت ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply