sheikh-rasheed 36

لگتا ہے آصف زرداری جیل جانے والے ہیں،شیخ ر شید

لگتا ہے آصف زرداری جیل جانے والے ہیں

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ سڑک ملک کی معیشت چلاسکتی ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، اٹھارہ سے بیس ارب ڈالر سڑک پر لگا دئیے،،آصف زرداری سے بڑا ڈرامے باز کوئی نہیں ہے



راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہےکہ

آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زرداری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں۔جب اسپتال جانا ہوں تو چھڑی پکڑ لیتا ہے اور جبکہ صدر بننے کا موقع ہو تو سوٹ پہن لیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ

انتخابات وزیراعظم کاحق ہے،چاہے 3 سال بعدکرادیں،عمران خان سیدھےآدمی ہیں،اس لیے دل کی بات بتادی۔شہباز شریف کی بیماری کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیےآئی ہے۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply