گلگت بلتستان سپر لیگ 16

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا


گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایف سی این اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور ائندہ بھی جی بی ایس ایل کی طرح ایونٹ منعقد کروائے جائیینگے یہ بات فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے گلگت بلتستان سپر لیگ کے فاتح ٹیم گلگت غازی کے کھلاڈیوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ گلگت غازی کے ٹیم کو فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پر ایف سی این اے میں مدعو کیا تھا
گلگت بلتستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم گلگت غازی نے ایف سی این اے میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان سے ملاقات کی اس موقع پر کھلاڈیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڈیوں کے کھیل کو سراہا اوور کھلاڈیوں کو شاباش دی انھوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بہت ضروری ہے



اس موقع پر انھوںنے کہا کہ ائندہ بھی ایف سی این اے لوکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لئے اس قسم کے ایونٹ منعقد کروائے گی تاکہ گلگت بلتستان کے با صلاحیت نوجوانوں کے صلاحتیں نکھر کر سامنے اسکے۔کھیل نوجوانوں کو صحیح سمت لگانے کے لئے بہت ضروری ہے تقریب کے اخر میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کھلاڈیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی پیش کیا جبکہ کھلاڈیوں نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی ملاقات میں گلگت غازی کے کھلاڈیوں کے علاوہ ڈی سی گلگت اور اے سی گلگت بھی موجود تھے ۔




Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply