ALIRAZAABIDI 46

علی رضا عابدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی

علی رضا عابدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی

منگل 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے خیابان غازی میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

حملے کے وقت علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے تھے، ان کی گردن پر 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔



کراچی میں فائرنگ، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق

علی رضاعابدی کی نماز جنازہ یثرب امام بارگاہ ڈیفنس فیز 4 میں ادا ہوگی جبکہ تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کو نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔

علی رضا عابدی کے قتل پر ایم کیو ایم پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام دفاتر اور تنظیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی رضاعابدی پرقاتلانہ حملہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سماء پر، ویڈیو دیکھیں

علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث رواں برس ستمبر میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

علی رضا عابدی نے 2018 کے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کراچی کے حلقے این اے 243 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سال 2013 میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251 سے 80 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply