شیخ زید اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، علاج کی سہولت بحال 39

شیخ زید اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، علاج کی سہولت بحال

شیخ زید اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، علاج کی سہولت بحال

لاہور کے شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سات دنوں سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال میں ہاسٹل کی سہولت واپس لینے اور ساتھی ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف ہڑتال کررکھی تھی ۔

گذشتہ رات شیخ زید اسپتال کے چیئرمین نے ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے اور انہیں مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔

ہڑتال ختم ہونے کے بعد اسپتال کے آوٹ ڈور وارڈ میں علاج کی سہولتیں بحال ہوگئی ہیں ۔

واضح رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں موجود شیخ زید اسپتال واحد سرکاری اسپتال ہے جہاں ایمرجنسی میں داخلے کے وقت مریضوں سے پانچ ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ یہی نہیں مریضوں کو تمام دوائیں الگ سے خریدنا پڑتی ہیں۔ اسپتال میں مفت علاج معالجے کی سہولت اب دستیاب نہیں ہیں۔

اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قاسم کے مطابق سرکاری اسپتال ہونے کے باوجود کئی امراض کے علاج کی بھاری فیس وصول کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق اسپتال میں سینیئر ڈاکٹرز بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ معطل ڈاکٹرز کو دوبارہ تعیناتی دی جائے ، لیڈی ڈاکٹرز کے لیے ہوسٹلز کی سہولت دی جائے اور مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دی جائیں۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply