faisal raza abidi 55

سپریم کورٹ نے چیئرمین وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی کو معاف کردیا

سپریم کورٹ نے چیئرمین وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی کو معاف کردیا

سپریم کورٹ نے چیئرمین وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی۔

سپریم کورٹ میں فیصل رضا عابدی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ازخود نوٹس واپس لینے کا فوجداری کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو70 دن جیل میں رہ کرعدالت کی توقیرسمجھ آگئی۔

جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دئے کہ

فوجداری کارروائی سے متعلق وکلا کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،فیصل رضا عابدی سے کہیں احتیاط کیا کریں۔ جسٹس عظمت سعید نے مزید ریمارکس دئیے کہ نامناسب تنقید کوبھی ہمیشہ برداشت کرتے ہیں، ادارے کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، واضح کررہا ہوں کہ عدالت کے سامنے کیس صرف ازخود نوٹس کی حد تک ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ

دیگرعدالتوں میں چلنے والے کیسز کا فیصلہ متعلقہ فورم پر ہی ہوگا۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply