saudi riyal 56

سعودی پیکج کے تحت پاکستان کو1 ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

سعودی پیکج کے تحت پاکستان کو1 ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

سعودی پیکج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالرکا پیکج دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔ سعودی عرب نے پاکستان کے معاشی بحران کے باعث فوری طورپر پہلی قسط جاری کردی تھی۔

سعودی پیکج کے تحت پاکستان کو دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر پاکستان کومل گئے ہیں،تیسری قسط آئندہ ماہ موصول ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب پاکستان کوامدادی پیکج کی پہلی قسط آج دیگا

اس پیکج کے تحت 3 ارب ڈالر توازنِ ادائیگی کیلئے دینے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب نے3 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply