سرفراز احمد نے کھلاڑی کیلئے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی 54

سرفراز احمد نے کھلاڑی کیلئے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی- ٹویٹ

سرفراز احمد نے کھلاڑی کیلئے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

دورہ جنوبی افریقا میں ڈگمگاتی ٹیم کے کپتان کی زبان بھی لڑکھڑا گئی، شکست سامنے دیکھ کر سرفراز اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے، جیت کی راہ میں رکاوٹ بنے جنوبی افریقی آل راؤنڈر فہلوک وایو پر نامناسب جملے کسے۔

جنوبی افریقی آل راؤنڈر فیہلوک وایو پر فقرے بازی مہنگی پڑگئی، سرفراز احمد نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کرلی، میچ ریفری نے رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی۔




پاکستانی کپتان کو نامناسب لفظ کا استعمال مہنگا پڑگیا، میچ ریفری رنجن مدو گالے نے طلب کرلیا۔

سرفراز احمد نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کرلی اور کہا کہ نسلی تعصب کا تاثر درست نہیں ہے، کلمات غلطی سے ادا کئے۔


sarfaraz opolgy tweet
سرفراز احمد نے کھلاڑی کیلئے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

میچ ریفری رنجن مدو گالے نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دی۔

سرفراز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی جنوبی افریقی کرکٹر کیلئے نامناسب الفاظ کے استعمال پر معذرت کی ہے، کہتے ہیں کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، میرے طرز عمل سے جس کسی کو بھی تکلیف ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، میرا اشارہ کسی خاص شخص کی جانب نہیں تھا۔



Spread the love
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply