زرداری بلاول کی پیشی،جیالے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی 38

زرداری- بلاول کی پیشی،جیالے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی

زرداری- بلاول کی پیشی،جیالے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی




سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو قومی احتساب بیورو اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے عدالت پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پارک لین کمپنی اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی جائے گی،اس سے قبل جعلی اکاونٹس کیس میں تفتیش کیلئے دونوں کو آج طلب کیا گیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس یا کسی بھی کیس میں بلاول کی یہ نیب کے سامنے پہلی حاضری ہوگی۔ زرداری اور بلاول کی آمد پر کارکنوں نے دونوں کی گاڑی کو مرکزی دروازے پر روک لیا- جس پر وزارت داخلہ نے کارکنوں کو نیب آفس کے دروازے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ نیب کے مطابق آصف زرداری اور بلاول سے2مختلف ٹیمیں سوالات کریں گی۔ تفتیشی ٹیموں میں مجموعی طور پر 16 افسران شامل ہیں۔ جیالے رہنما 19 گاڑیوں کے قافلے میں نیب دفتر پہنچے۔ اس موقع پر والد اور بھائی کا حوصلہ بڑھانے آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔


بلاول اور زرداری سے تفتیش؟

نیب قانونی ٹیم سے واثق ملک اور عرفان بھولا بھی بلاول اور زرداری سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ دو کمائنڈ انوسٹی گیشن نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کو علیجدہ علیحدہ کمروں میں بٹھایا جائے گا۔ ایک ٹیم آصف علی زرداری، دوسری بلاول بھٹو کا بیان ریکارڈ کریگی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو علیحدہ علیحدہ سوالنامہ دیئے جائیں گے۔ نیب کے انٹیلی جنس ونگ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر جیالے کارکنان نیب دفتر کے باہر پولیس والوں سے لڑ پڑے۔ اسلام آباد کے نادرا چوک پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹائیں اور نیب ہیڈکوارٹرز پہنچنے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے پر امن طور پر مشتعل کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
جیالے کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی کے دوران ایک پولیس اہل کار سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جب کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنان بھی نیب آفس پہنچ گئیں، جنہوں نے نعرے بازی کی۔ گرفتار متعدد کارکنوں نے قیدی وین سے چھلانگ لگانے کی کوشش بھی کیں۔ مشتعل کارکنوں کی جانب سے پولیس اہل کاروں پر پتھراو بھی کیا گیا۔


جیالے مشتعل کارکنوں مقامی رہنما مصفطی نواز کھوکھر کی قیادت میں پولیس کی جانب سے حصار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس کے مطابق کارکنوں نے نیب کی پرانی عمارت میں جانے کی کوشش کی، جب کہ دوسری طرف پی پی سینیر رہنما کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی جانب سے پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے۔
نیب آفس کی سیکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ زرداری اور بلاول بھٹو کو نیب آفس کے عقبی دروازے سے اندر لے کر جایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا جس کے بعد نیب ہیڈ آفس کے اطراف اور علاقے کی تمام سڑکوں پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ صبح ہوتے ہی نیب کے دفتر کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ گئے تھے۔



Spread the love
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “زرداری- بلاول کی پیشی،جیالے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی

Leave a Reply