یو اے ای پاکستان کو تیل کے علاوہ سعودی عرب کے برابر مالیاتی پیکج فراہم کرے گا۔ امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا اور وہ اس ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ اماراتی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے۔ 77

بوظہبی کے ولی عہد کی آج پاکستان آمد، 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان متوقع

بوظہبی کے ولی عہد کی آج پاکستان آمد، 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان متوقع

ولی عہد محمد بن زاید النہیان (آج) اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے ت9 ی ارب ڈالر کا ادھارل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کیلئے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں دوسال کی مزید توسیع ہوگی، امارات پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کرے گا، یواے ای کی طرف سے3 ا رب ڈالر کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کارطے ہونا باقی ہے۔

امارات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کو جنوری کے پہلے ہفتے میں تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا تھے، جس میں تاخیر ہوئی تاہم اب ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اس رقم کی منتقلی کا اعلان ہوگا۔

یو اے ای پاکستان کو تیل کے علاوہ سعودی عرب کے برابر مالیاتی پیکج فراہم کرے گا۔

امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا اور وہ اس ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

اماراتی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے۔

Spread the love
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply