zaid-bin-nahnya 57

اماراتی ولی عہد محمد بن زید مختصر دورے کے بعد واپس وطن روانہ

اماراتی ولی عہد محمد بن زید مختصر دورے کے بعد واپس وطن روانہ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔

نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر نے دورے کا البم پیش کیا ۔ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کو الوداع کیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ولی عہد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کودوسرا گھرسمجھتے ہیں، دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبر: ولی عہد محمد بن زید کی پاکستان آمد، وزیراعظم نے شاندار استقبال کیا

فواد چوہدری نے کہا کہ آئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے ۔

اس سے پہلے آج اتوار کو جب معزز مہمان پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

بعد میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں باضابطہ خیر مقدمی تقریب ہوئی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان تین ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ تیسرا رابطہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی نوعیت کے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔




Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply