پی ایس ایل 4 43

افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرادیا- پی ایس ایل 4

افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرادیا- پی ایس ایل4



پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 4 : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 172 رنز کا ہدف دے دیاجواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے دھواں دھار آغاز کیا تاہم راحت علی کی شاندار بولنگ کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 118 رنز پر 5 بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے جب اختتامی اوورز میں آصف علی اور فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی۔




PSL 4 Trophy 2019
دونوں کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی، آصف علی 36 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply